Click the following to read ,discover & explore

غزل 



کتنے مہان لوگ جہاں سے گزر گئے

کیا چیز ہیں ہم آپ کہ جب وہ بھی مر گئے



افسوس ہم تو عشق کی باتیں ہی کر گئے

شاباش انھیں ہے جن کے محبّت میں سر گئے


اک گرد اٹھی وبا کی چَھٹی تو نظر پڑی

ہائے وہ اقربا وہ احبّا کدھر گئے


غیروں کو کیا خبر مزے اپنوں سے وصل کے

تم جانو موت اس کو میاں ہم تو گھر گئے !


آخر کُھلا پڑا جو بتوں سے معاملہ

ہم جی ہی جی میں خوش تھے کہ ہم بھیسدھر گئے


اے دوست تیرے پاس ہم آئے کہ ہنس سکیں

تو نے سنائی وہ ہمیں باچشمِ تر گئے


معراج کیا تھی ایک ملاقاتِ دوستاں

وہ دیکھنے کو واقعہ لمحے ٹھہر گئے


چل پڑنا ہی تو اصل ہے شہ راہِ دوست میں

منزل ملی انھیں بھی جو رستے میں مر گئے


اک باخدا کی خوش نظری کام کر گئی

آۓ تھے شاہ ملنے لگا کے نظر گئے 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں