غزلیں نظمیں ترجمانیاں نثرپارے

غزل

 آج کا دن بھی کٹا گزرے ہوئے کل کی طرح  جسمِ ہستی پہ ہیں ہم عضوِ معطّل کی طرح  آگہی بوجھ ہے جو کوہ و فلک سے نہ اٹھا  ہم سبکدوش پھرا کرتے ہیں ...

رمزِ اَخلاق

خُلق نہیں جو خدا کے لیے وہ کچھ بھی نہیں فنکاری ہے باتیں بنانا اور مسکانا رسم ہے ظاہرداری ہے دو لفظی بھی ان کے ہاں کی ساری کتب پر بھاری ہے جب...

غزل

 ہم بھی عجیب لوگ ہیں دار البقا سے تنگ دار الفنا میں لڑتے ہیں اپنی بقا کی جنگ علم اک حجاب ہے جو ہے سودائے نام و ننگ بے نام و ننگ ہو گئے اچھے ...

نعلینِ خستہ حال او نعلینِ خستہ حال

نعلینِ خستہ حال او نعلینِ خستہ حال تیرا بیان اور یہ رعنائیِ خیال میرا کلام اور یہ موضوعِ بے مثال  کرتا ہوں نام تیرے میں  یہ نظمِ پر ملال    ...

میں اہم تھا، ایک وہم تھا

  میں ہوں شاید وہ مخصّص آدمی   جس کی محفل میں ہے شدت سے کمی میرے ہونے سے خوشی اور خُرّمی  اور نہ ہونے سے ہے آنکھوں میں نمی  میں نہیں تو انجم...

صداۓ درویش

  بستی بستی صحرا صحرا رب سے لگا کر لو چلیے     ان کو اپنا کر چلیے اور خود بھی ان  کے ہو  چلیے  راہِ طلب میں چلتے رہنا کام ہے اپنا سو چلیے  و...

Stopping by Woods on a Snowy Evening

    Whose woods these are I think I know His house is in the village though He will not see me stopping here To watch his woods fill up with...

وہ بچپن کی ایک بات​

بچپن میں ہم کسی کی ناشائستہ اور غیرمہذب بات کا ایک شائستہ اور مہذب جواب اس فقرے سے دیا کرتے تھے :"آدمی جیسا خود ہوتا ہے ویسا ہی دوسروں ...

اردو محفل کے نام

  جب بزم سے جاتے ہیں  اس عزم سے جاتے ہیں  آئیں گے نہ دوبارہ  پر دل دلِ بیچارہ 

غزل ​

دل دیکھ رہے ہیں کبھی جاں دیکھ رہے ہیں  اٹھتا ہے کہاں سے یہ دھواں دیکھ رہے ہیں  اک روزنِ زنداں سے جہاں دیکھ رہے ہیں  خود ہم ہیں کہاں اور کہاں...

غزل

  گرنےدےگرگئی اگردستار دونوں ہاتھوں سے تھام دستِ یار جلدآؤتومنتظرہیں ہم ہو گئی دیر تو درودیوار بال و پر کاعقاب کیا کرتے کٹ گئے جبکہ ناخن و م...

پھر وقت نہ ہو گا..... (ایک مکالماتی نظم )

   روتے ہوئے بچے مجھے اچھے نہیں لگتے روئیں نہ اگر بچے تو بچے نہیں لگتے بچے وہی اچھے ہیں جو بیٹھے رہیں چپ چاپ بچے ہی کہاں رہ گئے پھر وہ تو ہو...

The night has a thousand eyes

  The night has a thousand eyes And the day but one Yet the light of the bright world dies With the dying sun The mind has a thousand eyes A...

میں اور تم

جب جنگیں مسلط ہوتی ہیں  گیہوں میں گھن بھی پستا ہے  خوں سرخ ہو چاہے سفید پڑے  اسے رسنا ہے سو رستا ہے  اوپر سے بم  جب گرتے ہیں  کب  پوچھتے ہیں...

غزل

  کبھی کبھی وہ حال ہمارا یاد تمھاری کرتی ہے  رنگ جو چیری کے پیڑوں کا بادِ بہاری کرتی ہے  خزاں کی رت میں ہو جاتا ہے حَسیں چناروں کا جو رنگ  ت...

احساس

  تم نے کبھی محسوس کیا ہے  یاں کتنی خاموش فضا ہے  فضا کی اپنی ہے خاموشی  خاموشی کی اپنی فضا ہے 

بغاوت

جسموں سے مجاہد روحوں نے اب کھل کے بغاوت کر دی ہے کہتی ہیں ہمیں دلشاد کرو  آزاد کرو________ آزاد کرو 

غزل

انتہائے سخن ہے خاموشی  حاصل انجمن ہے خاموشی  بولنا تو ہے بعد کی ایجاد  انتہائی کہن ہے خاموشی 

سی ویو (sea view )

   کیسے  گہرے پانی سے اٹھ کر  ساحل پر موج آئی ہے    کتنی امنگیں، کتنی ترنگیں، خواب سجا کر لائی ہے  ساحل پر اک بھاری پتھر سرگرمِ تنہائی ہے  ق...

غزل

ایسی ہستی خدا کی ہستی ہے  دل کی گہرائیوں میں بستی ہے  دل تڑپتا ہے ان سے ملنے کو  چشم دیدار کو ترستی ہے