غزلیں نظمیں ترجمانیاں نثرپارے
Loading poetry...

میں اہم تھا، ایک وہم تھا

 

میں ہوں شاید وہ مخصّص آدمی 

 جس کی محفل میں ہے شدت سے کمی


میرے ہونے سے خوشی اور خُرّمی

 اور نہ ہونے سے ہے آنکھوں میں نمی 


میں نہیں تو انجمن  ویران  ہے

میرے ہونے سے ہی محفل بھی جمی 


الغرض تھیں کتنی ہی خوش فہمیاں 

نبضِ ہستی  جب نہ تھی اب تک تھمی 


مر کے سنتا ہوں اب  اپنا ذکرِخیر 

"آہ تھا مرحوم اچھا آدمی "


ترجمہ

تلاش