بستی بستی قریہ قریہ رب سے لگا کر لو چلیے
ان کو اپنا کر چلیے اور خود بھی ان کے ہو چلیے
راہِ طلب میں چلتے رہنا کام ہے اپنا سو چلیے
وہ نہ ملیں بھی تو رک مت جائیے آپ تو خود کو کھو چلیے
آدھے خدا کے آدھے جہاں کے ایسے مُخنّث مت بنیے
مردِ خدا بنیے اور ان کے پورے کے پورے ہو چلیے
جوڑنے والوں سے سب جڑتے ہیں جوڑیے توڑنے والوں سے
نفس کو مار کے مل جاتی ہے ایک حیاتِ نو چلیے