غزلیں نظمیں ترجمانیاں نثرپارے
Loading poetry...

میں اور تم


جب جنگیں مسلط ہوتی ہیں 

گیہوں میں گھن بھی پستا ہے 

خوں سرخ ہو چاہے سفید پڑے 

اسے رسنا ہے سو رستا ہے 


اوپر سے بم  جب گرتے ہیں 

کب  پوچھتے ہیں  تم کون میاں 

ملّا کیا ہے مسٹر ہے کون 

جب آگ لگی تفریق کہاں


جب آگ لگی گھر سب کا جلا

 میرا بھی جلا تیرا بھی جلا 

مومن اور فاسق ساتھ  ہی تھے

 اِس کا بھی جلا اُس کا بھی جلا 


تم لاکھ چلو کافر کے چلن 

آخر کو تم بھی مسلم ہو 

 اسلام پہ چلنا ہے جرم اگر 

میں مجرم ہوں تم مجرم ہو 


 بس فرق ہے دونوں میں اتنا سا  

تم دنیا والوں سے ڈرتے ہو 

میں مجرم مجرمِ اقراری 

اقرار نہیں تم کرتے ہو


ترجمہ

تلاش