Click the following to read ,discover & explore

لیبلز

نثر پارے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نثر پارے لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
 وہ بچپن کی ایک بات

بچپن میں ہم کسی کی ناشائستہ اور غیرمہذب بات کا ایک شائستہ اور مہذب جواب اس فقرے سے دیا کرتے تھے :"آدمی جیسا خود ہوتا ہے ویسا ہی دوسروں کو سمجھتا ہے -" کسے خبر تھی کہ یہ معصومانہ، بھولا بھالا ،ننھا منا اور سادہ سا جملہ اپنے اندر ایک بڑا فلسفہ رکھتا ہے -اب جب ایک عمر گزر چکی تو معلوم ہوا کہ اس جملے میں، جسے ہم سرسری طور پر کہتے تھے ، زندگی کا ایک بڑا راز پوشیدہ ہے بقول مجذوبؒ :

بظاہر یہ ہیں چھوٹی چھوٹی سی باتیں 
جہاں سوز لیکن یہ چنگاریاں ہیں ​

"اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم"پر ایک تبصرہ 

"اختلافِ امّت اور صراطِ مستقیم" میری ان پسندیدہ کتابوں میں سے ایک ہے کہ جس نے میری زندگی میں انقلاب برپا کر دیا -اس کی اثر آفرینی اور امپیکٹ(impact)کا اندازہ یوں لگائیے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں اس کتاب کو بین (ban) کر دیا گیا اور صاحبِ تصنیف کو شہید کر دیا جا چکا-یہ تبصرہ لکھتے وقت، یہ کتاب کراچی کے بڑے بڑے کتب خانوں میں بھی دستیاب نہیں تھی -الامان الحفیظ -اس عالم اور علم دشمنی کی کوئی حد ہے -