Click the following to read ,discover & explore

غزل    


دھیمی آوازکواگنورکیاجارہاہے

اب سنانے کے لیےشورکیاجارہاہے


ہرطرف ہو رہی ہے شخصیتوں کی تائید

نظریّات کو کمزور کیا جا رہا ہے


اپنی چوری کو چھپانے کے لیے ان روزوں

وہ فلاں چور ہے کا شور کیا جا رہا ہے


ہم نے مانا کہ سیاست بھی ہے دیں میں لیکن

کام ہرطور کا بےطور کیا جا رہا ہے


 فلم انگریز کی ہٹ ہو گئی ورکنگ وومین

سیکس ورکر پہ ابھی غور کیا جا رہا ہے


 بے دوا کٹ گئی جو عمرِ طبیعی تھی وہی 

اب دوا دے کے ہمیں بور کیا جا رہا ہے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں